QR CodeQR Code

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

1 Dec 2022 23:55

پولیس کے مطابق اہلکار زرمست خان ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے علاقہ تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار زرمست خان ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول پولیس اہلکار ایکسائز دفتر کے نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر معمور تھا۔ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تنگی اسپتال منتقل کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1027977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027977/چارسدہ-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-پولیس-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org