QR CodeQR Code

اسمبلی کی تحلیل پر خیبر پختونخوا کابینہ متفق ہے، وزیراعلیٰ

2 Dec 2022 00:12

ایبٹ آباد میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ورکر ہیں، وہ اشارہ کریں حکومت کیا چیز ہے جان بھی قربان کر دیں گے، اسمبلی کی تحلیل پر صوبائی کابینہ متفق ہے، حکم کے منتظر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ورکر ہیں وہ اشارہ کریں حکومت کیا چیز ہے جان بھی قربان کر دیں گے، اسمبلی کی تحلیل پر صوبائی کابینہ متفق ہے حکم کے منتظر ہیں۔ ایبٹ آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پوختوانخوا کا کہان تھا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کو مشکل حالات سے باہر نکال سکتے ہیں، ہزارہ اور پختون بیلٹ میں کوئی تفریق نہیں، میرے لیے سب کی اہمیت یکساں ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹھنڈیانی روڈ بحالی منصوبہ صرف سڑک تک محدود نہیں نہیں بلکہ انٹگرییٹڈ ٹورازم پراجیکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں گھڑی حبیب اللہ اور دیگر صحت افزا مقامات کو ترقی دی جائے گی، بلدیاتی نمائندوں کے تحفظات دور کرنے پر کام شروع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلان شدہ فنڈز ضرور دیں گے، معاشی حالات اتنے خراب نہیں،اللہ کا فضل ہے، ترقیاتی عمل مکمل کریں گے، وفاق کی جانب سے صوبے کی حق تلفی غیر جمہوری عمل ہے، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027978/اسمبلی-کی-تحلیل-پر-خیبر-پختونخوا-کابینہ-متفق-ہے-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org