0
Friday 2 Dec 2022 01:08

پہاڑ پور میں اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے لاکھوں کے مویشی برآمد، 4 ملزمان گرفتار

پہاڑ پور میں اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے لاکھوں کے مویشی برآمد، 4 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پہاڑ پور میں ایک کاروائی کے دوران اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کی بکریاں برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپور پولیس نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اسلحہ کی نوک پر ہونے والے ڈکیتی جس میں 13 عدد بکریاں چھینی گئی تھیں، کو ٹریس کرکے ملزم یاسر عمران قوم اسراء، ابرار قوم بنوچی، فاروق ولد نصیر قوم گنڈہ پور سکنہ گلشن عزیز ٹاؤن، عطاء اللہ قوم مروت سکنہ گل امام ضلع ٹانک کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ 13 بکریاں جن مالیت تقریباً 5 لاکھ روپے ہے برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1027981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش