0
Friday 2 Dec 2022 10:02

امریکا نے 3 شمالی کورین عہدیداروں پر پابندی لگا دی

امریکا نے 3 شمالی کورین عہدیداروں پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے میزائل پروگرام پر شمالی کوریا کے 3 اہم عہدے داروں پر پابندی لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے منسلک 3 اہم عہدے داروں کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیے گئے۔ امریکی محکمہ خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے عہدے داروں کے ساتھ لین دین کرنے والوں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا ہو گا۔ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا اس ضمن میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کے بعد دنیا خطرے میں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کورین عہدے داروں پر پابندی میں اتحادی جنوبی کوریا اور جاپان کا تعاون بھی حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش