0
Friday 2 Dec 2022 10:28

ناروے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بیرسٹر سلطان

ناروے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ناروے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ناروے کا انسانی حقوق پر بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور ناروے نے دنیا میں مختلف جگہوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنے پر آواز بھی اُٹھائی ہے اور اپنا مثبت رول بھی ادا کیا ہے۔ لہذا ناروے مسئلہ کشمیر پر ایک بہتر ثالث ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ناروے کے  انڈیا اور پاکستان سے یکساں اور بہترین دوستانہ تعلقات ہیں چونکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی کو تیسری دنیا کی دو جوہری طاقتوں کو اُن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے اور پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے لہذا ناروے دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کو حل کرانے کے لئے اپنا موثر اور اہم رول ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات ناروے کے سفیر پرالبرٹ الساس سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان میں تعینات ناروے کے سفیر پرالبرٹ الساس کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور وہاں پر ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں سے بھی آگاہ کیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 75سال سے اقوام عالم کی جانب دیکھ رہے ہیں اور اُن کی آزادی کی جدوجہد اب تک جاری و ساری ہے لہذا ناروے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ 
خبر کا کوڈ : 1028026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش