QR CodeQR Code

ایلون مسک جلد انسانوں کے دماغ میں چِپ لگائیں گے

2 Dec 2022 10:35

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کی چپ کے ذریعے انسان براہ راست کمپیوٹر سے بات کر سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ارب پتی تاجر ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی ایک کمپنی اگلے 6 ماہ میں انسان کے دماغ میں چپ لگانے کے قابل ہو جائے گی جس کے بعد انسان براہ راست کمپیوٹر سے رابطہ کر سکے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کی چپ کے ذریعے انسان براہ راست کمپیوٹر سے بات کر سکے گا۔ ایلون مسک نے خود بھی چپ اپنے دماغ میں لگانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ کیلیفورنیا میں کمپنی سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ اس تجربے کے حوالے سے ہم نے زیادہ تر کاغذی کام منظوری کے لیے امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی (ایف ڈی اے) میں جمع کرا دیا ہے۔ ایلون مسک نے کہا کہ امید ہے آئندہ 6 ماہ میں ہم پہلی مرتبہ انسان کے دماغ میں چپ لگانے کے قابل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم اس حوالے سے بہت محنت کر رہے ہیں اور یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انسان میں لگانے سے پہلے یہ چپ صحیح طریقے سے کام کرے۔


خبر کا کوڈ: 1028028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028028/ایلون-مسک-جلد-انسانوں-کے-دماغ-میں-چ-پ-لگائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org