0
Friday 2 Dec 2022 10:49
اسرائیل کے سوا دنیا کے تمام ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں

ایران میں تمام مغربی لیبرل اقدار کو اپنے منہ کی کھانی پڑی، سید محمد علی حسینی

پاکستان کی سکیورٹی ہماری سکیورٹی اور پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے
ایران میں تمام مغربی لیبرل اقدار کو اپنے منہ کی کھانی پڑی، سید محمد علی حسینی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ایران کے اندر حالیہ پرتشدد مظاہرے دشمنوں کی چال اور سازش ہیں، جس کا مقصد ایران کی تقسیم، اسلامی نظام کا خاتمہ اور فرقہ وارانہ جنگ کا آغاز ہے۔ خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ میں "اتحاد امت اور اسلامی یکجہتی کا فروغ" کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں نے ایرانی عورتوں کو ایران کے موجودہ اسلامی نظام کے خلاف "عورت، زندگی، آزادی" کے پرفریب نعروں کے ذریعے ورغلانے اور قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران میں مظاہرین کو ہر طرح کی حمایت کے علاوہ اسلحہ وغیرہ بھی فراہم کرتا ہے، لیکن اس کے باوجود ایرانی حکام کی بصیرت اور مدبرانہ سوچ سے ایران میں تمام مغربی لیبرل اقدار کو اپنے منہ کی کھانی پڑی۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن اب ہائبرڈ جنگ ذریعے ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف ہوچکے ہیں، خدانخواستہ اگر ایران کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے منفی اثرات خطے کے دیگر تمام ممالک تک پھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی ہماری سکیورٹی اور پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، ہم سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش