0
Friday 2 Dec 2022 11:09

طالبان نے وائس آف امریکا سمیت دیگر غیر ملکی میڈیا پر پابندی لگا دی

طالبان نے وائس آف امریکا سمیت دیگر غیر ملکی میڈیا پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی طالبان حکومت نے وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی عائد کر دی۔ وائس آف امریکا کے مطابق طالبان نے وی او اے، ریڈیو آزادی اور ریڈیو فری یورپ کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔ طالبان کا موقف ہے کہ پابندی پروگراموں کے مواد سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی۔ طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد القہار بلخی نے بیان میں کہا کہ افغانستان میں پریس قوانین موجود ہیں اور جو نیٹ ورک بھی ان قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرے گا اس سے افغانستان میں رپورٹنگ اور نشریات کا حق واپس لے لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وی او اے اور ریڈیو آزادی ان قوانین کی پابندی کرنے اورپیشہ ورانہ انداز میں نشریات چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں اس لیے انہیں بند کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش