0
Friday 2 Dec 2022 11:19

بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا

بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے اور انہیں کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی پر مختلف مقدمات درج تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کئے گئے تھے اور انہیں 27 نومبر کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1028042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش