QR CodeQR Code

ایران و عراق کا باہمی تعاون پورے خطے کے استحکام کا باعث ہے، جینن پلاسخارت

2 Dec 2022 11:58

بغداد میں ایرانی سفیر کیساتھ ملاقات میں عراق کیلئے اقوام متحدہ کی نمائندہ نے تاکید کی ہے کہ ایران و عراق کا باہمی تعاون پورے خطے کے امن و استحکام میں اضافے کا باعث ہے


اسلام ٹائمز۔ عراق کے لئے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ جینن پلاسخارت نے بغداد میں ایرانی سفیر محمد کاظم آل صادق کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ عراقی ای مجلے شفق نیوز کے مطابق اس ملاقات میں محمد کاظم آل صادق و جینن پلاسخارت نے عراق کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، موجودہ عراقی حکومت کی حمایت کے رستوں اور عراقی سکیورٹی و امن و استحکام پر گفتگو کی۔ اس دوران عراق کی جانب سے خطے کے مذاکرات میں توسیع کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر محمد کاظم آل صادق نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے دورہ تہران کو اہم قرار دیا اور تاکید کی کہ خطے کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری لانے کی عراقی کوششوں کی حمایت میں اقوام متحدہ کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیئے۔

دوسری جانب عراق کے لئے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ جینن پلاسخارت نے بھی ایران و عراق کے باہمی تعاون کے مثبت اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ دونوں ممالک کا یہ باہمی تعاون پورے خطے کے استحکام کا باعث ہے جسے جاری رہنا چاہیئے!


خبر کا کوڈ: 1028044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028044/ایران-عراق-کا-باہمی-تعاون-پورے-خطے-کے-استحکام-باعث-ہے-جینن-پلاسخارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org