QR CodeQR Code

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی

2 Dec 2022 12:27

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں کور کمانڈر پشاور اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست چند روز قبل جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی  قبل از وقت ریٹائرمنٹ درخواست منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوائی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں کور کمانڈر پشاور اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھی جی ایچ کیو سے وزارت دفاع کو بھیجے گئے ناموں میں ان کا نام شامل تھا۔


خبر کا کوڈ: 1028045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028045/وزیراعظم-نے-لیفٹیننٹ-جنرل-فیض-حمید-کی-قبل-وقت-ریٹائرمنٹ-درخواست-منظور-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org