QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی طرز پر وفاق کی سطح پر بھی ادارہ بنانے کی تجویز

2 Dec 2022 13:48

نیشنل سی ٹی ڈی کے الگ تھانے اور  صوبائی سی ٹی ڈی سے الگ کام کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل سی ٹی ڈی کے قیام کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ادارے کو بنانے کیلئے موجودہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تجویز دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کونٹر ٹیررازم اتھارٹی نے پنجاب طرز کا انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ قومی سطح پر بنانے کی تجویز دیدی ہے۔ نیشنل کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ قومی سطح پر دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کوآرڈینیٹر  نیکٹا نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ پنجاب طرز پر  وفاق کی سطح پر بھی سی ٹی ڈی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ نیشنل سی ٹی ڈی کے الگ تھانے اور  صوبائی سی ٹی ڈی سے الگ کام کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل سی ٹی ڈی کے قیام کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ادارے کو بنانے کیلئے موجودہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تجویز دی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1028049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028049/سی-ٹی-ڈی-طرز-پر-وفاق-کی-سطح-بھی-ادارہ-بنانے-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org