QR CodeQR Code

کئی ایک ایرانی افراد و اداروں کیخلاف کینیڈا کی نئی پابندیاں

2 Dec 2022 21:50

ایران میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کے بہانے کینیڈین وزیرخارجہ نے کئی ایک ایرانی افراد و اداروں کیخلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ کینیڈین وزیرخارجہ میلانی جولی کے اعلان کے مطابق ایران میں ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن کے بہانے کینیڈا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں میلانی جولی نے ایران میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بہانہ بناتے ہوئے کئی ایک ایرانی شہریوں و اداروں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرونی طاقتوں کی حمایت و پیسے سے ایران میں وقوع پذیر ہونے والے پرتشدد بلووں کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز کے مبینہ کریک ڈاؤن کا بہانا بناتے ہوئے کینیڈین وزیرخارجہ نے 4 ایرانی شہریوں اور 5 اداروں کے خلاف نئی پابندیوں کی خبر دی ہے۔ نئی پابندیوں کا شکار ہونے والے ایرانی شہریوں میں تہران پولیس کے سابق سربراہ مرتضی طلائی اور اداروں میں ایرانی نوجوانوں سے متعلق روزنامہ جوان سر فہرست ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1028123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028123/کئی-ایک-ایرانی-افراد-اداروں-کیخلاف-کینیڈا-کی-نئی-پابندیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org