QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے 48 اسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولت معطل

2 Dec 2022 23:17

انشورنس کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق علاج اسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع کے 48 اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل کردی، 5 دسمبر سے اس کارڈ پر علاج نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انشورنس کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق علاج اسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کے مراسلے کے مطابق صحت کارڈ سے علاج 6 مہینے کے لیے معطل کیا گیا ہے، علاج 5 دسمبر 2022ء سے معطل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1028138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028138/خیبر-پختونخوا-کے-48-اسپتالوں-میں-صحت-کارڈ-پر-علاج-کی-سہولت-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org