QR CodeQR Code

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بونڈز کی ادائیگی کردی

2 Dec 2022 23:41

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے نہ صرف اس سال کیلیے بلکہ اگلے سال کیلیے بھی حکومت تمام تر ادائیگییوں کیلیے فنانسنگ کا انتظام کر چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کے ڈیفالٹ کی افواہیں پھیلانے والوں کو باربار خبردار کر رہے تھے کہ اس قسم کی افواہیں پھیلا کر معیشت کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایک ارب ڈالرز مالیت کے کے سکوک بونڈز کی ادائیگی کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے مقررہ وقت سے تین روز پہلے ہی سکوک بونڈز کی ادائیگی کردی ہے کیونکہ ادائیگی کی آخری تاریخ پانچ دسمبر تھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سکوک بونڈ کے لیڈ مینیجر سٹی بینک کو ادائیگی کردی ہے، اب سٹی بینک انفرادی طور پر سرمایہ کاروں کو ادائیگیاں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ذمہ داری مقررہ مدت سے پہلے پوری کردی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے نہ صرف اس سال کیلیے بلکہ اگلے سال کیلیے بھی حکومت تمام تر ادائیگییوں کیلیے فنانسنگ کا انتظام کر چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کے ڈیفالٹ کی افواہیں پھیلانے والوں کو باربار خبردار کر رہے تھے کہ اس قسم کی افواہیں پھیلا کر معیشت کو نقصان نہ پہنچایا جائے کیونکہ پاکستان نے نہ کبھی پہلے ڈیفالٹ کیا اور نہ ابھی ڈیفالٹ کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام ادائیگیاں ذمہ داری سے کی ہیں اور ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ابھی بھی سکوک بونڈز کی بروقت ادائیگی کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقررہ وقت سے بھی تین رو پہلے ہی سکوک بونڈ کی ادائیگی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028141/پاکستان-نے-ایک-ارب-ڈالر-کے-سکوک-بونڈز-کی-ادائیگی-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org