0
Saturday 3 Dec 2022 00:50

فضل الرحمان کیخلاف پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کی کے پی اسمبلی میں قرارداد جمع

فضل الرحمان کیخلاف پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کی کے پی اسمبلی میں قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی خواتین اراکین نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے خواتین سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے پر اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرادی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی آسیہ خٹک نے مولانا فضل الرحمان کی جلسوں میں خواتین سے متعلق مبینہ نازیبا الفاظ کے استعمال پر قرارداد جمع کرائی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جلسوں اور پریس کانفرنسز میں خواتین سے متعلق بے ہودہ زبان کا استعمال کرتے ہیں، سیاسی مخالفت میں اسلامی اور اخلاقی اقدار کو بھی پس پشت ڈال دیتے ہیں۔ قرارداد پر پی ٹی آئی کے 17 خواتین ممبران کی دستخط موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش