QR CodeQR Code

لاہور، زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں سیمینار کل منعقد ہوگا

3 Dec 2022 20:06

سیمینار 4 دسمبر بروز اتوار دن 1:00 بجے دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم، محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ lll لاہور میں منعقد ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے سیمینار کل لاہور میں منعقد ہوگا۔ سیمینار کے انعقاد و انتظامات کے حوالے سے لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی صدر آٸی ایس او طالبات خواہر طاہرہ ظفر، اراکین مرکزی نظارت خانم زہرا نقوی و خانم سفینہ نقوی، ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن خواہر سارہ رضوی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی نے شرکت کی۔ زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے سیمینار 4 دسمبر بروز اتوار دن 1:00 بجے دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم، محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ lll لاہور میں منعقد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1028157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028157/لاہور-زن-زندگی-اور-آزادی-اسلام-کی-نگاہ-میں-سیمینار-کل-منعقد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org