QR CodeQR Code

عمران خان سے مونس الہیٰ کی ملاقات، اسمبلی تحلیل سے متعلق بات چیت

3 Dec 2022 00:06

زمان پارک لاہور میں دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، مونس الہیٰ نے دیگر مسائل پر عمران خان کے ساتھ مشاورت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے 24 گھنٹے میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کی ایک اور ملاقات ہوگئی، جس میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے اور آئینی آپشنز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چودھری مونس الہیٰ کی عمران خان سے ہونے والی ون ٹو ون ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی، ملاقات میں فیصل چودھری ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں سیاسی منظر نامے کے تناظر میں گفتگو کی گئی جبکہ مونس الہیٰ نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو سراہا اور اسمبلی کی تحلیل، دیگر ایشوز پر مشاورت کی جبکہ فیصل چودھری نے قانونی آپشنز پر بات چیت کی۔


خبر کا کوڈ: 1028165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028165/عمران-خان-سے-مونس-الہی-کی-ملاقات-اسمبلی-تحلیل-متعلق-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org