QR CodeQR Code

عمران اسمبلیوں کی تحلیل سے راہ فرار چاہتے ہیں، عطاء تارڑ

3 Dec 2022 02:20

ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ دو صوبوں میں حکومت کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے، عمران خان نے پارٹی اراکین اور اتحادیوں سے مشاورت کیے بغیر اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی تقریر کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں، سینیئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش حیران کن نہیں ہے، سینیئر اینکر پرسن تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ پر عمران خان کا موقف پرانا ہے، مگر لہجے میں نرمی آئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے بھی یوٹرن لے لیا ہے، عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا بیان حیران کن تھا، عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان جانتے ہیں کہ دو صوبوں میں حکومت کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے، عمران خان نے پارٹی اراکین اور اتحادیوں سے مشاورت کیے بغیر اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کیا، عمران خان نے ہماری حکومت گرانے کیلئے اسلام آباد آنے کا اعلان کیا، مگر اپنی حکومتیں گرانے کا اعلان کرکے واپس آگئے، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ایم پی ایز کے ذریعے پریشر گروپ بنا کر اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں، عمران خان نے پرویز الٰہی کا رویہ اور اقتدار سے نکلنے کے نقصانات دیکھتے ہوئے اپنے مفاد میں حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028175/عمران-اسمبلیوں-کی-تحلیل-سے-راہ-فرار-چاہتے-ہیں-عطاء-تارڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org