QR CodeQR Code

رکن کانگریس شیلا جیکسن کا پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے خط

3 Dec 2022 05:32

اپنے ایک خط میں امریکی رکن کانگریس نے ایوان نمائندگان کمیٹیوں کو لکھا کہ جس طرح 2005ء میں زلزلہ زدگان کیلئے 50 کروڑ ڈالر دیئے گئے تھے، اسی طرز پر مزید امداد بھیجی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے پاکستان کے لیے سیلاب کی امداد بڑھانے کے لئے خط لکھ دیا۔ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 60 کروڑ ڈالر دینے کی درخواست کردی۔ انہوں نے ایوان نمائندگان کمیٹیوں کو خط میں لکھا کہ جس طرح 2005ء میں زلزلہ زدگان کے لئے 50 کروڑ ڈالر دیئے گئے تھے، اس طرز پر مزید امداد بھیجی جائے۔ امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ امداد سے پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے، جانیں بچائی جاسکیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1028177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028177/رکن-کانگریس-شیلا-جیکسن-کا-پاکستان-کی-امداد-بڑھانے-کیلئے-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org