0
Saturday 3 Dec 2022 09:16

لاہور ہائیکورٹ: سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ: سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ 5 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں لارجر بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہبازعلی رضوی، جسٹس وقاص روف مرزا، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔ پولیس کانسٹیبل خرم رفیق کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق دلائل دیں گے۔
 
انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے سانحہ کی دوسری جے آئی ٹی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو 30 جنوری 2019 کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواستگزار دونوں پولیس اہلکار سانحہ ماڈل ٹاون مقدمے میں ملوث ہیں۔ ہائیکورٹ نے دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف پہلے تین رکنی بنچ تشکیل دیا تھا۔ اس کیس میں سابقہ وزیراعلی عثمان بزدار، سابق آئی جی سمیت کئی افسران پیش ہو چکے ہیں۔ ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔ ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف پہلے تین، پھر 5 اور کچھ عرصہ سے 7 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش