0
Saturday 3 Dec 2022 09:23

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سمیت دیگر اضلاع سے مختلف کارروائیوں میں 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں علی رضا، علی اکبر اور ظاہر محمود شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

مبینہ دہشت گردوں سے کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے میں 327 کومبنگ آپریشن کیے گئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران 14 ہزار 320 افراد کی چیکنگ کی گئی، بیالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 39 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1028194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش