0
Saturday 3 Dec 2022 10:12

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلیے پولنگ شروع

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلیے پولنگ شروع
اسلام ٹائمز. آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے کے دوران پونچھ ڈویژن میں 10 لاکھ 17 ہزار 375 رجسٹرڈ رائے دہندگان اپنا ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کریں گے۔ ان ووٹرز میں 5 لاکھ 37 ہزار 159 مرد اور 4 لاکھ 79 ہزار 854 خواتین رائے دہندگان شامل ہیں۔پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع (باغ، پلندری، حویلی اور راولاکوٹ) کی 88 یونین کونسلز، 4 ضلع کونسلز، 2 میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں کے کل 787 وارڈز سے 1820 آزاد اور 15 سیاسی پارٹیوں کے 2039 نامزد امیدوار (مجموعی تعداد 3859) کے مابین مقابلہ جاری ہے، جن میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیںالیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے 1867 پولنگ اسٹیشنز اور 2697 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جب کہ سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے 547 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 406 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لیے جاری پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس مو قع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں حالات سے نمٹنے کے لیے 9 ہزار سے زائد پولیس اہل کار سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش