QR CodeQR Code

بلدیاتی الیکشن, راولاکوٹ کے 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی، پولنگ متاثر

3 Dec 2022 11:28

پولیس کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 30 لوئرناموٹہ اور پولنگ اسٹیشن 62 کوئیاں کے مقام پر 2 گروپوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، راولاکوٹ میں 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 30 لوئرناموٹہ اور پولنگ اسٹیشن 62 کوئیاں کے مقام پر 2 گروپوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ چاروں اضلاع کی 787 نشستوں پر انتخابات میں 8 خواتین سمیت 3 ہزار 859 امیدوار مدمقابل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1028209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028209/بلدیاتی-الیکشن-راولاکوٹ-کے-2-مقامات-پر-ہنگامہ-ا-رائی-پولنگ-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org