QR CodeQR Code

کوئٹہ میں خاتون بمبار کے خودکش حملے کا خطرہ، الرٹ جاری

3 Dec 2022 11:39

میڈیا کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کالعدم تنظیم شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کالعدم تنظیم شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ متعلقہ اداروں کو جاری کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے تخریب کاری کے لیے خودکش خاتون بمبار کو تیار کیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں کس جگہ کو ٹارگٹ کیا جائے گا، اس کی معلومات تاحال میسر نہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری مراسلے میں شہر کے تمام ایس پی ایز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028211/کوئٹہ-میں-خاتون-بمبار-کے-خودکش-حملے-کا-خطرہ-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org