QR CodeQR Code

بھارت کو لسٹ سے نکال دیا

بھارت میں مذہبی آزادی کی پامالی پر امریکی جانبداری

3 Dec 2022 12:14

امریکی محکمہ خارجہ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے 1998ء کے قانون کے مطابق اس فہرست میں نام شامل کرتا ہے۔ فہرست میں شامل ممالک پر منظم طریقے سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کھلی جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست  سے بھارت کا نام غائب  کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی  سنگین خلاف ورزیاں کرنے والے 10 ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی تاہم حیرت انگیز طور پر اس میں اپنے مسلمان شہریوں اور کشمیریوں پر مذہب کی بنیاد پر بدترین ظلم کرنے والے بھارت کا نام شامل نہیں ہے۔ اس کے برعکس امریکا نے امتیازی سلوک کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان کا نام فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایران، شمالی کوریا، سعودی عرب اور دیگرممالک بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت کو لسٹ میں شامل نہ کرنے پر محکمہ خارجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سنگین ترین مذہبی خلاف ورزیاں کرنے والے بھارت کا نام فہرست سے نکالنا سمجھ سے باہر ہے۔کمیشن نے محکمہ خارجہ کی جانب سے ان کی دی گئی سفارشات پر عمل نہ کرنے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے 1998ء کے قانون کے مطابق اس فہرست میں نام شامل کرتا ہے۔ فہرست میں شامل ممالک پر منظم طریقے سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028219/بھارت-میں-مذہبی-ا-زادی-کی-پامالی-پر-امریکی-جانبداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org