QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کا صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ

3 Dec 2022 14:42

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال پر اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکمران اتحاد اور پنجاب کی اپوزیشن نے انتظار کرو کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مذاکرات کی پیشکش کے بعد صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال پر اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکمران اتحاد اور پنجاب کی اپوزیشن نے انتظار کرو کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اپنا ردعمل عمران خان کے فیصلے تک موخر کر دیا اور پنجاب حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا فیصلہ عارضی طور پر موخر کیا۔

گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کر دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بہت کوشش کی، مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے، ان کو ڈر لگا ہے کہ عام انتخابات ہوئے تو انھوں نے ہار جانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028261/پی-ٹی-آئی-کا-صوبائی-حکومتوں-کی-تحلیل-دسمبر-کے-دوسرے-ہفتے-بعد-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org