0
Saturday 3 Dec 2022 16:31

دینی تعلیم کے فروغ میں علامہ صفدر حسین نجفی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ شبیر میثمی

دینی تعلیم کے فروغ میں علامہ صفدر حسین نجفی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ شبیر میثمی
اسلام ٹائمز۔  محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی  نے دینی و مذہبی تعلیمات کے شعور کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دینی تعلیمی اداروں کے  کا ایک مضبوط نظام متعارف کروایا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ  پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے محسن ملت کی برسی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے اور انہوں نے اپنے امور اور فعالیت کو صرف دینی مدارس کی تاسیس ہی کی حد تک محدود نہیں رکھا بلکہ دیگر قومی مسائل میں بھی بڑھ چڑھ کو حصہ لیا اور سخت و بحرانی حالات میں قوم کی بہترین انداز میں رہنمائی فرمائی۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ان کا کردار و سیرت دینی و مذہبی شخصیات کے لئے مشعل راہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش