QR CodeQR Code

علامہ صفدر حسین نجفی کی بے مثال کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

3 Dec 2022 16:38

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ علامہ سید صفدر حسین نجفی نے پاکستان میں خط امام خمینیؒ کی طرف متوجہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، آپ کا پاکستان اور بیرون ملک بچھایا گیا مدارس دینیہ کا جال ملت کے لئے نعمت سے کم نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں، آپ کی ملت کے لیے شاندار دینی و تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ علامہ سید صفدر حسین نجفی نے پاکستان میں خط امام خمینیؒ کی طرف متوجہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور شہید قائد علامہ سید عارف الحسینی کو قائد کے منصب کے لئے منتخب کرنے میں بھی پیش پیش تھے، آپ کا پاکستان اور بیرون ملک بچھایا گیا مدارس دینیہ کا جال ملت کے لئے نعمت سے کم نہیں، قوم کے لئے آپ کی بے مثال کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1028272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028272/علامہ-صفدر-حسین-نجفی-کی-بے-مثال-کاوشوں-کو-ہمیشہ-یاد-رکھا-جائے-گا-راجہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org