QR CodeQR Code

ایرانی و روسی ڈپٹی وزرائے خارجہ کی ملاقات

3 Dec 2022 16:42

اپنے دورہ ماسکو کے دوران ایرانی ڈپٹی وزیرخارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی ہے جسمیں عالمی یکطرفہ پن سے مقابلے پر تبادلہ خیال کیا گیا


اسلام ٹائمز۔ ایرانی ڈپٹی وزیرخارجہ اور ویانا میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر علی باقری نے جمعے کے روز اپنے روسی ہم منصب سرگئے ریابکوف کیساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر یکطرفہ پن سے مقابلے پر بھی گفتگو کی گئی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر کثیر الجہتی کو مضبوط بنانے، یکطرفہ پن سے مقابلے اور اقوام متحدہ کے منشور کی پابندی پر تاکید کی۔ عالمی انسانی حقوق کا مغربی ممالک کی جانب سے غلط و ناجائز استعمال، انسانی حقوق پر سیاست بازی اور مرضی کے مطابق ان پر عمل بھی اس ملاقات میں زیر بحث آنے والے دوسرے موضوعات تھے۔


خبر کا کوڈ: 1028273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028273/ایرانی-روسی-ڈپٹی-وزرائے-خارجہ-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org