0
Saturday 3 Dec 2022 17:19

لوگ خود کو زبردستی میئر بنا رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب

لوگ خود کو زبردستی میئر بنا رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لوگ خود کو زبردستی میئر بنا رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے کڈنی ہل پارک میں بینظیر واٹر فال کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب اگست 2021ء میں آیا تو گھبرایا ہوا تھا، کراچی 2007ء میں بارش کے بعد بند ہو جاتا تھا، حالیہ بارشوں میں بند نہیں ہوا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی کے میئر اختیارات نہ ہونے کا رونا روتا رہا، ہم نے انہی اختیارات کے تحت کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں 2 ماہ پہلے استعفیٰ دے چکا تھا، لیڈر شپ کے کہنے پر ایڈمنسٹریٹر بنا، جب قیادت کہے گی چلا جاؤں گا، میری قیادت نے مجھے کام جاری رکھنے کو کہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ یہ شہر پہلے  بھی میرا تھا، اب بھی میرا ہے، لوگوں نے دیکھا ہم خدمت کر رہے ہیں، لوگوں نے یہ بھی دیکھا، بارشوں میں ہم ہر علاقے میں کس طرح پہنچے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1028274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش