0
Saturday 3 Dec 2022 17:23

کراچی ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے 46 لاکھ روپے سے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمز کلکٹریٹ نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ غیر ملکی کرنسی میں 16 ہزار 940 یورو، 1500 ڈالر، 1300 ترکش لیرا اور پاکستانی کرنسی شامل ہیں۔ کسٹمز حکام نے بتایا کہ کرنسی کی مالیت 46 لاکھ 54 ہزار 350 روپے ہے، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں سے ممنوعہ اشیا بھی برآمد کی گئی۔ واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر فیلڈ میں موجود کسٹمز حکام کو پہلے ہی یہ ہدایات جاری کر چکے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ اور زمینی سرحدوں پر نگرانی سخت رکھیں اور کرنسی اسمگلنگ کی غیر قانونی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے مستعد رہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش