0
Saturday 3 Dec 2022 17:48

قلعہ عبداللہ، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف ایف آئی آر درج

قلعہ عبداللہ، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف ایف آئی آر درج
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر درج کرتے ہوئے قلعہ عبداللہ کے شہری نے الزام لگایا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہاز گل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں ملزم نے سوچی سمجھی سازش کے تحت سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل کے رنک پر تعینات فوجی افسر پر الزام لگایا اور عوام کو فوج کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جلسہ میں شہباز گل کے الفاظ سے یہ تاثر دیا گیا کہ ان پر اور اعظم سواتی پر ہونے والے تشدد میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر فوجی افسر ملوث تھے۔ اس سے فوج کے خلاف نفرتیں اور دشمنی پھیلیں۔ شہباز گل نے آرمی چیف کی غیرت اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل ہر چار مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش