QR CodeQR Code

عمر خالد دہلی فسادات معاملہ میں الزامات سے بری

3 Dec 2022 20:37

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہروں کے دوران تشدد برپا ہوا تھا اور ان فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی کی کڑکڑڈومہ عدالت نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم عمر خالد اور خالد سیفی کو شمال مشرقی دہلی میں فروری 2020ء کے فسادات سے متعلق ایک کیس میں بری کر دیا ہے۔ تاہم وہ فی الحال جیل میں ہی قید رہیں گے کیوں کہ ان پر پولیس کی جانب سے ’یو اے پی اے‘ کے تحت بھی کارروائی کی گئی ہے۔ عمر خالد کو دہلی فسادات کو بڑھکانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فروری 2020ء کے دہلی فسادات کے بعد عمر خالد اور کئی دیگر افراد کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہروں کے دوران تشدد برپا ہوا تھا اور ان فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1028277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028277/عمر-خالد-دہلی-فسادات-معاملہ-میں-الزامات-سے-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org