QR CodeQR Code

آر ایس ایس، بی جے پی کے لوگ بھگوان رام کے طرز زندگی کی تقلید نہیں کرتے، راہل گاندھی

3 Dec 2022 21:16

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ جے شری رام کا مطلب بھگوان رام کی تعریف کرنا ہے لیکن بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ بھگوان رام کی طرح اپنی زندگی نہیں گزار رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ بھگوان رام کے طرز زندگی کی تقلید نہیں کرتے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راستے میں ایک سادھو ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیا کہ ’ہائے رام‘ کا لفظ جو مہاتما گاندھی نے استعمال کیا ہے ’وہ بھگوان رام کی طرز زندگی‘ ہے۔ راہل گاندھی کا ملک گیر پیدل دورہ جو فی الحال مدھیہ پردیش سے گذر رہا ہے جمعہ کی رات کو اگار مالوا میں قیام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ایک سادھو نے مجھ سے آکر ملاقات کی اور مجھے ’ہائے رام‘ کے معنی بتائے، یہ وہ الفاظ ہیں جو مہاتما گاندھی جی اکثر استعمال کیا کرتے تھے۔

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ جے شری رام کا مطلب بھگوان رام کی تعریف کرنا ہے لیکن بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ بھگوان رام کی طرح اپنی زندگی نہیں گزار رہے ہیں اور خواتین کی عزت و احترام کے لئے نہیں لڑ رہے ہیں۔ درایں اثناء مرکز اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے دعوی کیا کہ کسانوں کو بیج نہیں مل رہا ہے اور انہیں 50000 سے ایک لاکھ روپئے کے بقایاجات ادا کرنے کے لئے ہراساں کیا جارہا ہے وہیں صنعت کاروں کا ایک بڑا قرض بینک سرخ قالین بچھاکر استقبال کرتے ہوئے معاف کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1028278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028278/آر-ایس-بی-جے-پی-کے-لوگ-بھگوان-رام-طرز-زندگی-کی-تقلید-نہیں-کرتے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org