0
Saturday 3 Dec 2022 21:16

یکساں سول کوڈ جیسے مسائل پولرائزیشن کیلئے اٹھائے جاتے ہیں، جے رام رمیش

یکساں سول کوڈ جیسے مسائل پولرائزیشن کیلئے اٹھائے جاتے ہیں، جے رام رمیش
اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ پولرائزیشن کی حوصلہ افزائی کے لئے انتخابات کے دوران یکساں سول کوڈ جیسے مسائل اٹھائے جاتے ہیں۔ جے رام رمیش نے کل پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران مدھیہ پردیش کے آگر مالوا ضلع کے وڈیہ میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے یکساں سول کوڈ سے متعلق سوال کے بارے میں دعویٰ کیا کہ 2018ء میں لاء کمیشن نے مودی حکومت کو اپنی رپورٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یکساں سول کوڈ ضروری نہیں ہے۔

جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ اس وقت رپورٹ کو دبا دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ پولرائزیشن کی حوصلہ افزائی کے لئے انتخابات کے وقت ایسے مسائل اٹھائے جاتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلٰی شیوراج سنگھ چوہان نے کل ایک پروگرام میں کہا کہ وہ یکساں سول کوڈ کے حق میں ہیں اور اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش