QR CodeQR Code

دالبندین، کسٹمز کی کارروائی، 10 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

3 Dec 2022 19:22

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین افضل نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جس میں بھاری مقدار میں منشیات دالبندین سے کوئٹہ منتقل کرنیکی کوشش کی جا رہی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کسٹمز حکام نے بلوچستان کے شہر دالبندین میں کارروائی کرتے ہوئے 4 کلو گرام آئس اور 200 گرم ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ جسکی قیمیت 10 کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی جانب سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین افضل نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جس میں بھاری مقدار میں منشیات دالبندین سے کوئٹہ منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کار کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے کرسٹل، آئس اور ہیروئن چھپائی گئی تھی۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028287/دالبندین-کسٹمز-کی-کارروائی-10-کروڑ-روپے-مالیت-منشیات-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org