QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی تقرری کیلئے الشفا فاونڈیشن کی خدمات حاصل کر لی گئیں

3 Dec 2022 19:42

الشفاء فاونڈیشن جی بی حکومت کے لئے ملک کے نامور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی فراہمی، تقرری اور نگرانی کی زمہ دار ہوگی۔ گلگت بلتستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمامت دینے کے لئے ہائر کیے جانے والے ان کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کو تمام صوبوں سے زیادہ تنخواہیں دی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی بھرتیوں کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کروانے کیلئے الشفا فاونڈیشن کے ساتھ معاہدہ پیر کے روز ہوگا۔ الشفاء فاونڈیشن جی بی کے ہسپتالوں کیلئے ملک بھر سے نامور کنسلٹنٹ کی تقرری عمل میں لائے گی۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صحت عامہ کے شعبہ میں اصلاحات کے وزیراعلی خالد خورشید کے ویژن کے عین مطابق کچھ ماہ پہلے ملک بھر سے بہترین کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی تھرڈ پارٹی کے زریعے ہائرنگ کا خصوصی اقدام شروع کیا گیا تھا۔ وزیراعلی کے احکامات کی روشنی میں کم تنخواہ اور ہومن ریسورس کی کمی کے سبب گلگت بلتستان کے بڑے ہسپتالوں میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی کئی سالوں سے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہائرنگ کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں شفاف اور میرٹ کے عمل کے زریعے الشفاء فاونڈیشن کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جس کا باقائدہ معاہدہ آمدہ پیر کو ہوگا۔

الشفاء فاونڈیشن جی بی حکومت کے لئے ملک کے نامور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی فراہمی، تقرری اور نگرانی کی زمہ دار ہوگی۔ گلگت بلتستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمامت دینے کے لئے ہائر کیے جانے والے ان کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کو تمام صوبوں سے زیادہ تنخواہیں دی جائیں گی۔ یہ اقدامت ملکی تاریخی میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ وزیراعلی خالد خورشید کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے میڈیکل کے شعبے میں عوام کو درپیش مشکلات کا سلسلہ ختم ہو رہا ہے۔ جس کے لئے گزشتہ دو سالوں میں اعلی سطحی ہیلتھ ریفارمز کمیٹی کی زیر نگرانی خصوصی و تاریخی اصلاحات کئے گئے جس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ضلع غذر، نگر، ہنزہ و استور کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی مکمل فعالیت و ان میں آپریشنز سمیت دیگر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اس کی ایک بہترین مثال ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028294/گلگت-بلتستان-میں-کنسلٹنٹ-ڈاکٹرز-کی-تقرری-کیلئے-الشفا-فاونڈیشن-خدمات-حاصل-کر-لی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org