0
Saturday 3 Dec 2022 19:49

خصوصی افراد کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی، کاظم میثم

خصوصی افراد کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی، کاظم میثم
اسلام ٹائمز۔ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اور باہنر بنانے نیز ان کے جملہ مسائل کے حل کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔ خصوصی افراد معاشرے کا اہم ترین حصہ ہے اور ان کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے قانونی سازی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو ان کے حقوق دینے کی بجائے ماضی میں انکے کوٹے پر ڈاکے ڈالے گئے۔ خصوصی افراد کے کوٹے پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور انہیں کبھی بے آسرا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ان کی فلاح و بہبود اور ان کو ان کے قدموں پر کھڑا کرنا ہر باشعور معاشرہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش