0
Saturday 3 Dec 2022 19:50

یورپی یونین کے تزویراتی اہداف تشدد پسند گروہوں و دہشتگردوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، امیر عبداللہیان

یورپی یونین کے تزویراتی اہداف تشدد پسند گروہوں و دہشتگردوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، امیر عبداللہیان
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ ایران کے اندرونی معاملات سے متعلق تشدد پسند و دہشتگرد گروہوں کی جانب سے فراہم کردہ غلط اطلاعات پر یورپی ممالک کے بھروسے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو جاری رکھنے پر مبنی یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ کے موقف کو سراہا اور سفارتی آداب کے خلاف جاری ہونے والے 2 یورپی وزراء کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بعض انتہاء پسند سیاستدان یورپی یونین کو غلط استعمال کرتے ہوئے اس کے کندھے پر اپنی بندوق رکھ کر چلا رہے ہیں۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج یورپی یونین کے تزویراتی اہداف تشدد پسند گروہوں حتی ان دہشتگردوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جو یورپی سیاستدانوں کو غلط اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے اس تخریبی جوش و خروش سے یورپی یونین کو دور رکھنے پر مبنی یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ و خارجہ سروس کے کردار کو اہم قرار دیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے جاری ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور ایران و عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے باہمی تعاون کا بھی جائزہ لیا۔ دوسری جانب یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ نے بھی ویانا میں طے پانے والے عہدوپیمان کی جانب تمام فریقوں کے لوٹ آنے پر مبنی اپنی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ یورپی یونین معاہدے تک پہنچنے کے لئے اپنی کوششوں و رابطہ کاری کو بدستور جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 1028298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش