0
Saturday 3 Dec 2022 18:13
عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں، سبطین خان

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، پرویز الہیٰ

پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے، مونس الہیٰ
پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال، آئینی صورتحال کے ٹیکنیکل پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ جس کا ساتھ دیتے ہیں، اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ان جیسا رہنماء مدتوں میں ملتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی۔ 27 کلومیٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔

اس موقع پر مونس الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔ عمران خان لیڈر ہے اور رہے گا۔ اسمبلی اجلاس میں متحدہ علماء بورڈ پنجاب ترمیمی بل، پنجاب ایمپاور منٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز بل پیش کیا جائے گا۔ سپیکر سبطین خان نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی دی یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز لاہور بل پر قانون سازی بھی کی جائے گی۔ اس اہم ملاقات میں سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1028308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش