QR CodeQR Code

ہرنائی، کوئلہ کان میں پھنسے 6 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی

3 Dec 2022 20:52

آٹھ گھنٹے جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد صبح سے ہرنائی میں کوئلہ کی کان میں پھنسے 6 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ لیویز حکام نے بلوچستان کے شہر ہرنائی میں کوئلہ کان میں پھنسے 6 کانکنوں کی لاشیں نکال لیں۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ہرنائی میں واقع کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا تھا اور 6 کانکن کوئلہ کی کان میں ہی پھنس گئے تھے۔ لیویز حکام نے کانکنوں کو نکالنے کیلئے 8 سے 9 گھنٹوں تک آپریشن جاری رکھی۔ تاہم کانکنوں کو کوئلہ کان سے زندہ نہیں بچایا جا سکا۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ 6 کانکنوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028314/ہرنائی-کوئلہ-کان-میں-پھنسے-6-کانکنوں-کی-لاشیں-نکال-لی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org