0
Saturday 3 Dec 2022 20:52

ہرنائی، کوئلہ کان میں پھنسے 6 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی

ہرنائی، کوئلہ کان میں پھنسے 6 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی
اسلام ٹائمز۔ لیویز حکام نے بلوچستان کے شہر ہرنائی میں کوئلہ کان میں پھنسے 6 کانکنوں کی لاشیں نکال لیں۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ہرنائی میں واقع کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا تھا اور 6 کانکن کوئلہ کی کان میں ہی پھنس گئے تھے۔ لیویز حکام نے کانکنوں کو نکالنے کیلئے 8 سے 9 گھنٹوں تک آپریشن جاری رکھی۔ تاہم کانکنوں کو کوئلہ کان سے زندہ نہیں بچایا جا سکا۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ 6 کانکنوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش