0
Saturday 3 Dec 2022 21:09

عوام کے ارمانوں کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، نصر اللہ زیرے

عوام کے ارمانوں کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، نصر اللہ زیرے
اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر صوبائی نائب صدر محمد عیسیٰ روشان، صوبائی نائب صدر محمد یوسف خان کاکڑ اور صوبائی ایگزیکٹو کے اراکین سید قادر آغا اور ایڈووکیٹ فقیر خوشحال کاسی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پشتونخوا میپ ضلع کوئٹہ سے مربوط علاقائی سیکرٹریز، سینئر معاون سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کوئٹہ میں ہونے والے پارٹی کی قومی کانگریس کی تیاریوں اور پارٹی کے مجموعی تنظیمی صورتحال پر سیر حاصل بحث ہوئی اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں نے مختلف فیصلے بھی کئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عیسیٰ روشان، یوسف خان کاکڑ اور نصر اللہ خان زیرے نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اپنی جہد مسلسل کو جاری رکھتے ہوئے پارٹی کے تاریخی بیانیے، پارٹی کو اپنے نظریات قومی و شعوری جدوجہد اور اجتماعی قیادت کے ذریعے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خان عبدالصمد خان اچکزئی سے لے کر عثمان خان کاکڑ، تمام شہداء اور اپنے غیور عوام کے ارمانوں کی تکمیل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1028317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش