QR CodeQR Code

نوشہرہ میں دہشتگردوں کی پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

3 Dec 2022 21:56

پولیس کے مطابق اکوڑہ خٹک جی ٹی روڈ سریا خیل میں پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں منظور، کانسٹیبل ایاز اور وین ڈرائیور شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق اکوڑہ خٹک جی ٹی روڈ سریا خیل میں پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں منظور، کانسٹیبل ایاز اور وین ڈرائیور شامل ہیں۔پولیس کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔


خبر کا کوڈ: 1028326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028326/نوشہرہ-میں-دہشتگردوں-کی-پولیس-وین-پر-فائرنگ-3-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org