0
Saturday 3 Dec 2022 22:08

ایران و سعودی عرب کیدرمیان عراقی ثالثی جاری ہے، مهند الخزرجی

ایران و سعودی عرب کیدرمیان عراقی ثالثی جاری ہے، مهند الخزرجی
اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ میں دولة القانون پارلیمانی اتحاد کے رکن مہند الخزرجی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تہران و ریاض کے درمیان جاری ثالثی پر مبنی بغداد کی کوششوں کے تسلسل کی خبر دی ہے۔ عراقی ای مجلے المعلومہ کے ساتھ گفتگو میں مہند الخزرجی نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے حالیہ دورہ تہران اور اس میں حاصل ہونے والی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران محمد شیاع السودانی نے عراقی ثالثی کے نتیجے میں ایران و سعودی عرب کی قربتوں پر تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران نے ایک ایسے وقت میں انتہائی اہم سیاسی و فوجی نتایج دیئے ہیں کہ جب خطے کے تمام ممالک کو امن و استحکام کی شدید ضرورت ہے۔ عراقی رکن پارلیمنٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران محمد شیاع السودانی کی جانب سے اٹھایا جانے والا انتہائی اہم قدم، خطے کو جنگ سے بچانے والے بین الاقوامی باہمی تعاون کے ذریعے امن و استحکام کا حصول تھا۔ انہوں نے کہا کہ بغداد و تہران کے درمیان باہمی تعاون پورے خطے میں امن و استحکام کا باعث اور اس حوالے سے عراقی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں ممد و معاون ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے حالیہ دورے کے دوران السودانی نے خطے کے مسائل سے متعلق غیر جانبدارانہ پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے خطے کے ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی لانے اور آپسی تعاون کے فروغ کے لئے سعودی عرب و ایران کے درمیان قربتیں بڑھانے کے تسلسل پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش