QR CodeQR Code

بنوں میں بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

3 Dec 2022 23:12

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلاشنکوف اور 5 عدد پستول بمعہ درجنوں ایمونیشن برآمد کرکے حراست میں لے لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کارروائیاں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوآبہ سے تعلق رکھنے والے منشیات سمگلر فرمان اللہ ولد مستقیم خان کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے مجموعی طور پر 7 کلو 450 گرام چرس برآمد کرلی گئیں۔ دیگر کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلاشنکوف اور 5 عدد پستول بمعہ درجنوں ایمونیشن برآمد کرکے حراست میں لے لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1028340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028340/بنوں-میں-بڑی-مقدار-منشیات-اور-اسلحہ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org