0
Saturday 3 Dec 2022 23:38

پارلیمانی پارٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنیکا اختیار عمران خان کو دیدیا

پارلیمانی پارٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنیکا اختیار عمران خان کو دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار چیئرمین عمران خان کو دے دیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ عمران خان فیصلہ کریں تو 5 منٹ میں اس پر عمل ہوگا۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت سی ایم ہاؤس میں ہوا، جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔ اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پختونخوا علی محمود  خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے ارکان اسمبلی ہیں، جو فیصلہ آپ کریں گے، وہی قبول ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے مجھے دے دیے ہیں، میں نے ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ استعفے نہ دیں، جب بھی عمران خان کا حکم ہوا، ہم سب فارغ ہوجائیں گے۔ خیبر پختونخوا آپ کا ہے، یہ آپ کا گھر ہے، ہم آپ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ جب آپ نے پکارا، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ حقیقی آزادی کے لیے ہم سب تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش