0
Sunday 4 Dec 2022 00:51

علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمات کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری

علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمات کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریر کیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے کہا لکھا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمے کے تفتیشی افسران نے شواہد نہ ہونے کا اعتراف کیا، کچھ تفتیشی افسران نے شواہد یو ایس بی میں ہونےکا بیان دیا لیکن کہا کہ ٹرانسکرپٹ نہیں ہے۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ کسی بھی ایف آئی آر میں ملزم کیخلاف دوران احتجاج اسلام آباد میں داخل ہونے کا الزام نہیں، ملزم کے خلاف یہ الزام ہے کہ اُس کے اکسانے پر اسلام آباد میں مظاہرین اکٹھے ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم کے خلاف اسلام آباد میں اشتعال انگیز تقریر کے شواہد نہیں ہیں لہذا اخراج مقدمہ کی درخواستیں ملزم کی حد تک منظور کی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش