QR CodeQR Code

سپاہ پاسداران کے چوکس جوان عراق میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر!

4 Dec 2022 03:07

سرحدی علاقے سردشت میں المیادین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرانی انقلابی گارڈز کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ یہاں تعینات سپاہ پاسداران کے چاق و چوبند دستے ہر آن ملک میں داخل ہونیوالے مسلح دہشتگردوں کو ناکوں چنے چبوائے کیلئے پوری طرح تیار ہیں


اسلام ٹائمز۔ کردستان کے علاقے میں ایران و عراق کی مشترکہ سرحد پر تعینات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے لوکل کمانڈر بریگیڈیئر دلاور رنجبر نے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں تاکید کی ہے کہ عراقی کردستان میں واقع کوملہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے 1 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود دلاور جوان مکمل طور پر چوکس ہیں۔ المیادین کے ساتھ گفتگو میں بریگیڈیئر دلاور رنجبر کا کہنا تھا کہ یہاں تعینات سپاہ پاسداران کے دلاور جوان عراقی کردستان سے ملکی سرزمین میں داخل ہونے والے مسلح دہشتگردوں کو ناکوں چنے چبوانے کے لئے ہردم تیار ہیں۔ اپنے انٹرویو میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے تاکید کی کہ مسلح دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر ہماری پوری نگرانی ہے اور ہماری انٹیلیجنس نے انہیں مکمل طور پر اپنے احاطے میں لے رکھا ہے جبکہ سپاہ پاسداران کے جوان دہشتگردوں کی کسی بھی سازش کو فی الفور ناکام بنانے اور ان کے دہشتگردانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اپنی گفتگو کے آخر میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم مسلح دہشتگردوں سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ان کا بھرپور استقبال کرنے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ عراقی فورسز نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اس نے بھی مذکورہ علاقے کو اپنی کوریج میں لے اور اس علاقے کی مکمل سکیورٹی کا عزم کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028368/سپاہ-پاسداران-کے-چوکس-جوان-عراق-میں-واقع-دہشتگردوں-ٹھکانوں-سے-ایک-کلومیٹر-فاصلے-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org